Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولیس کارروائی مغوی ڈاکٹربازیاب

پولیس کارروائی مغوی ڈاکٹربازیاب
April 12, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس پرتنقید اپنی جگہ لیکن کارکردگی کوبھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا،ویسٹ پولیس نےحب ریورروڈپرآپریشن کیا تو ڈاکومغوی ڈاکٹرکوچھوڑکرفرارہوگئے، کارروائی میں ایک اغوا کارمارا گیا۔ خفیہ اطلاع پررات گئےحب ریورروڈ پر کارروائی ہوئی توملزموں پرخوف طاری ہوگیا اور وہ مغوی ڈاکٹرشمشیرکوچھوڑکرفرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اغوا کاروں نے ڈاکٹر شمشیر کو کچھ روز قبل اغوا کیا تھا جس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریش کیا آپریشن کےدوران اغوا کار ولی بھٹ موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ اظفرمہیسرنےبتایا کہ ہلاک ملزم پچاس سےزائدمقدمات میں مطلوب تھا،اغوا کاروں کی نشاندہی ہوچکی ہے،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرشمشیرکوماضی میں بھی بھتےکی کالیں موصول ہوتی تھیں ۔ آئی جی سندھ کی جانب سےکامیاب کارروائی پرپولیس پارٹی کیلئےایک لاکھ روپےانعام کااعلان بھی کیاگیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔