Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پولیس ڈان عدنان صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع

پولیس ڈان عدنان صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع
January 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پولیس ڈان عدنان صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع ہو گئی ، پولیس افسر پر مبینہ طور پر  منشیات کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ خوری میں ملوث  ہونے کا الزام ہے  ۔ کراچی پولیس کے ڈان عدنان صدیقی کے گرد گھیرا تنگ  ہونے لگا،  ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں ایک اور انکوائری کا آغاز  ہوگیا۔ عدنان صدیقی پر مبینہ طور پر منشیات کے اڈوں کی سرپرستی اورمختلف تھانوںمیں تعینات پولیس افسران سے بھتہ وصولی کا الزام ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق عدنان صدیقی سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا پی ایس او رہ چکا ہے جبکہ اسے حال ہی ختم ہونےوالی ایک محکمہ جاتی انکوائری میں بھی قصووار قراردیا جاچکاہے  ۔