Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پولیس میں موجود کالی بھیڑوں سے عوام کےساتھ افسران بھی نالاں

پولیس میں موجود کالی بھیڑوں سے عوام کےساتھ افسران بھی نالاں
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کی کالی بھیڑوں سے عوام ہی نہیں افسر بھی پریشان ہیں تحریری  شکایت کے باوجود منگھوپیرتھانے سے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے اہلکاوں کو ہٹایا نہیں گیا ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس کی کالی بھیڑوں کی  شکایات تو اعلیٰ حکام تک جانا معمول کی بات تھی  لیکن اب تو تھانیداربھی وردی والوں کے کالے کرتوت سے تنگ آگئے ۔

منگھوپیر تھانے میں گذشتہ ماہ تعینات ہونے والے ایس ایچ او راؤ ذاکر نے کچھ ہی روز گزارے تھانے میں تو کالی بھیڑوں سے تنگ آکر پھٹ پڑے  24 نومبر کو اعلیٰ حکام کے نام خط میں انہوں نے  کہا کہ  تھانے کے چند افسر اور اہلکارجرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کررہے ہیں ۔ انہیں فوری طور پر فارغ کرکےمتبادل نفری فراہم کی جائے ۔ اب اسے لاپروائی کہیں یا پردہ پوشی کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے  اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

منگھوپیر کا شمار کراچی کے حساس ترین علاقوں میں ہوتا ہے جو ایک عرصے تک کالعدم تنظیموں کا گڑھ بنا رہا ۔ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد  یہاں امن بحال ہوا ہے ۔ اگر پولیس کے اعلیٰ حکام کی سست روی یہی رہی تو  کراچی آپریشن کے ثمرات ضائع ہونے کے خدشہ ہے ۔