Thursday, September 29, 2022

پولیس موبائل اور ٹرالر میں ٹکر، چودہ پولیس اہلکار زخمی

پولیس موبائل اور ٹرالر میں ٹکر، چودہ پولیس اہلکار زخمی

کراچی (92 نیوز) کراچی میں صبح سویرے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس وین اور اہلکاروں کو لے جانے والا ٹرک مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئے۔
حادثےمیں 14 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کر کے واپس رزاق آباد جا رہے تھے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرالر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔