کراچی (92 نیوز) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرالیا۔ کارروائی کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں پانچ اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ دو خواتین کوگرفتار کرلیا گیا۔ حیات بلوچ کو دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں کئے جانےوالے آپریشن میںپانچ اغواء کارمارے گئے۔
پولیس نے موقع سے دوعورتوں کو گرفتارکرلیا راؤ انوار کہتےہیں دونوں عورتیں اغواء کاروں کی معاونت کار ہیں۔
راؤ انوار نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی ۔
جوابی فائرنگ میں ملزمان مارئے گئے مغوی کا باحفاظت بازیاب کروایا۔
بازیابی کے بعد حیات بلوچ کا چہرہ کھل اٹھا اور راؤانوار کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔
حیات بلوچ کو دودن پہلے حب جاتے ہوئے اغوا کیاگیاتھا۔
سندھ کے وزیرداخلہ نے راوانوارکوفون کرکے شاباش دی۔
ایڈیشنل آئی جی نے پولیس ٹیم کےلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔