پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا کارندہ ہلاک ،2ملزم فرار

کراچی(92نیوز)لیاری میں پولیس مقابلےکےدوران گینگ وارکاایک کارندہ ماراگیاجبکہ2ملزم فرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق لیاری کےعلاقےبغدادی عیدولین میں چھاپہ ماراگیاتوملزموں نےفائرنگ کردی،جوابی کارروائی میں گینگ وارکارندہ عرفان عرف بلاماراگیاجبکہ دوملزم فرارہوگئے۔
کارروائی کےدوران اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا، پولیس کاکہناہےکہ ملزم قتل، اقدام قتل اوربھتہ خوری کےمقدمات میں مطلوب تھا۔