Wednesday, November 30, 2022

پولیس مظلوم طیبہ کا سراغ لگانےمیں ناکام ہو گئی

پولیس مظلوم طیبہ کا سراغ لگانےمیں ناکام ہو گئی

اسلام آباد (92نیوز) طیبہ تشدد کیس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الجھنے لگا۔ بچی کہاں ہے؟ پولیس سراغ لگانےمیں ناکام ہو گئی۔ اب مبینہ دادی بھی سامنے آگئی۔ کراچی کی رانی کو ڈی این اے کے لیے پمز بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تشددکا نشانہ بننے والی کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ کا تو پتہ نہیں چل سکا لیکن اس کی دادی ہونے کی دعویدار ایک خاتون اسلام آباد کے مارگلہ تھانہ پہنچ گئی۔ اسلام آباد پولیس نے طیبہ کی دادی ہونے کی دعویدار خاتون کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے پمز ہسپتال بھیج دیا۔

ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج دیکھ کر ہی طیبہ کی حوالگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے دو خواتین بچی کی ماں ہونے کا دعویٰ کر چکی ہیں۔