Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پولیس مجھے جعلی مقابلےمیں مارنا چاہتی تھی ، نوازشریف کو اپنی شادی میں بھی مدعو نہیں کرونگا: جمشید دستی

پولیس مجھے جعلی مقابلےمیں مارنا چاہتی تھی ، نوازشریف کو اپنی شادی میں بھی مدعو نہیں کرونگا: جمشید دستی
July 4, 2017

ملتان(92نیوز)عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی رہائی کے بعد انہوں نے حکومت اور نواز شریف  پر کڑی تنقید کی ۔  کہتے ہیں پولیس انہیں جعلی مقابلے میں مارنا چاہتی تھی، نواز شریف کوا پنی شادی میں مدعو نہ کرنے کا اعلان۔

تفصیلات کےمطابق جمشید دستی  جیل سے رہائی پاتے ہی حکومت اور نواز شریف  پر برس پڑے مظفر گڑھ میں استقبال کیلئے آنے والوں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کے پورے خاندان کو چور قراردیدیا کہتے ہیں نواز شریف پہلے تو  پرویز مشرف سے تحریری معاہدہ کر کے بھاگ گئے تھے لیکن اب انہیں ہتھکڑی لگنے والی ہے ،،پنجاب پولیس میں دہشت گرد اور ڈاکو بیٹھے ہیں۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا مظفر گڑھ پہنچنے پر  شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھول نچھاور کئے جبکہ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،جمشید دستی نے الزام لگایا کہ پولیس انہیں جعلی مقابلے میں مارنا چاہتی تھی،سزائے موت کے قیدی کے سیل میں رکھاگیا،،بارہ دن بھوکا رکھا اور  ان پر بچھو اور چوہے چھوڑے گئے   ،،رہائی دلانے پر  عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جمشید دستی نے رہائی کے ساتھ ہی  کارکنوں کو آئندہ سال  الیکشن کے بعد شادی کی نوید بھی سنا دی ،،اپنی شادی کے سوال پر بھی نواز شریف پر تنقید کو نہیں بھولے اور کہا جو سلوک کیا گیا اس کے بعد نواز شریف کو شادی میں بھی نہیں بلائیں گے۔