Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولیس مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے،شہباز شریف کا اعتراف

پولیس مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے،شہباز شریف کا اعتراف
January 17, 2018

قصور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے زینب قتل میں ملوث مجرم کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس زینب قتل میں ملوث مجرم کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
قصور میں جے آئی ٹی سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ تاحال پولیس زینب قتل میں ملوث مجرم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
دوسری طرف پولیس کے دعوے کے مطابق گزشتہ رات سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے مشتبہ شخص کو لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے گرفتار کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص سے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن نے خود تھانے میں تفتیش کی جس کے بعد مشتبہ شخص کو حساس اداروں کے حوالے کر دیاگیا ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار مبینہ ملزم نے زیادتی کا اعتراف بھی کیا ہے ۔
ادھر وزیر اعلیٰ کی اچانک قصور آمد کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کوئی اہم اور بڑا اعلان متوقع ہے ۔ ابھی تک وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بڑا اعلان تو نہیں کیا تاہم دھرنا دینے والی اپوزیشن کو کھر ی کھری ضرور سنا ڈالیں اور کہا کہ تمام ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہیں جلد کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہونگی۔