Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولیس سرپرستی میں تیل چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ۔

پولیس سرپرستی میں تیل چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ۔
March 4, 2015
فیروز والہ (ویب ڈیسک )تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبد المالک پولیس کی سر پرستی میں نین سکھ چوک کے قریب جگہ جگہ تیل چوری کے ڈپو بن گئے پولیس گاڑیوں کا تیل چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی محافظ بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ سے سرکاری وغیر سرکاری اداروں اورمعروف پرائیویٹ کمپنیوں کے ڈرائیورز اونے پونے داموں میں تیل چوروں کو تیل فروخت کرنے میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ روز نائنٹی ٹو نیوز کی  ٹیم نے چھاپہ مار کر ایک معروف مشروب سازادارے کی  گاڑی کو پولیس جوانوں کی نگرانی میں تیل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس تیل چوری میں مشروب ساز فیکٹری کے ملازم کیمرہ کی آنکھ سے بچنے کیلئے منہ چھپا کرگاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔ تیل چوری کرنے والوں کو پکڑنے کی بجائے پولیس کے شیر جوان ادھر ادھر کھسک گئے ۔