Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولیس اہلکار پر تشدد کیس : نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور

پولیس اہلکار پر تشدد کیس : نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور
May 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پولیس اہلکار پر تشدد کیس میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور ہو گئی۔ پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نیئر بخاری اور انکا بیٹا جرار شاہ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہوا۔ باپ بیٹے کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر دونوں ملزمان باپ بیٹا کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے اجرار حسین بخاری کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ راجہ آصف محمود خان نے کی۔ آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے دونوں باپ بیٹا ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ کچہری داخلے کے وقت چیکنگ کے دوران اجرار حسین نے ہیڈ کانسٹیبل کو تھپڑ مارا تھا جس پر مارگلہ پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل ملک ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔