Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پولیس اہلکار عید الفطر پر بھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف

پولیس اہلکار عید الفطر  پر بھی فرائض کی انجام دہی میں مصروف
May 25, 2020

پشاور ( 92 نیوز) اپنی خوشیاں قربان کرکے دوسروں کی عید محفوظ اور پرامن بنانے کےلئے پولیس اہلکار  اپنے فرائض انجام دے رہےہیں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران یہ پولیس اہلکار موسم کی شدت کا بھی مقابلہ کررہے ہیں۔

عید کی خوشیاں ہرکوئی اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خواہش رکھتا ہے لیکن پولیس اہلکار  عید کے موقع پر اپنے اہل خانہ سے دورشہریوں کے تحفظ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ، اپنی خوشیاں قربان کرنے والے یہ پولیس اہلکار اپنوں سے دور موسم کی شدت کا مقابلہ کرتے ہوئے قوم کی عید کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں ہماری عید محفوظ اور پرامن بنانے والے یہ پولیس اہلکار لائق تحسین ہیں۔

شہری کہتے ہیں قوم کی خاطر اپنی خوشیاں قربان کرنے والوں کا احساس کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے امن و امان کے قیام میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔