Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رحیم یار خان: پولیس سے مذاکرات کے بعد ڈاکوﺅں نے سات مغوی اہلکاروں کو رہا کر دیا

رحیم یار خان: پولیس سے مذاکرات کے بعد ڈاکوﺅں نے سات مغوی اہلکاروں کو رہا کر دیا
May 4, 2015
رحیم یارخان (92نیوز) مغوی اہلکاروں کی بازیابی کےلئے کچے کے علاقے میں مقامی سرداروں کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں مذاکرات کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو بازیاب کر والیا گیا ہے۔ سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ نے ڈاکووں کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ گھوٹکی اور رحیم یارخان کے کچے کے علاقوں کے سرداروں اور پولیس کے مابین جرگہ رات گئے تک جاری رہا جس کے بعد مقامی سردار کے مطابق مغوی پولیس اہلکار رحیم یارخان پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ ساتھیوں کی بازیابی کےلئے پانچ اضلاع کی پولیس نے حصہ لیا تھا لیکن چند ڈاکووں کے سامنے پولیس کو ہتھیار ڈالنا پڑے۔ مقامی سردار کے مطابق اغواکار بگا کوش، ملاوا شر،سلطوشر تھے۔ ساتھیوں کی بازیابی پر ڈاکووں کے کسی بھی ساتھی کی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ہیں۔ پانچ اضلاع کی پولیس نے گھیرے میں آئے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو وں کو محفوظ راستہ دے دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔