Tuesday, September 17, 2024

پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث 4دہشتگرد گرفتار

پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث 4دہشتگرد گرفتار
September 29, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس پر ہونے والے حملوں کی تفتیش میں پیش رفت  ہوئی ہے، پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس نے کورنگی میں ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے گرفتارکیا  جن کے قبضے سے سرکاری اسلحہ بھی برامد ہوا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔