Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پولیس اہلکاروں سے دست اندازی کرنے پر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

پولیس اہلکاروں سے دست اندازی کرنے پر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
August 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) پولیس اہلکاروں سے دست اندازی مہنگی پڑ گئی۔ لیگی کارکنوں کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا۔ حمزہ شہباز کا سیکرٹری ، عظمیٰ بخاری، وحید گل، کبیر تاج میاں عتیق و دیگر نامزد ہیں۔ ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں ایس آئی دلشاد احمد کی مدعیت میں  درج کرائی گئی۔ ایف آئی آر میں وحید گل ،عظمیٰ بخاری،کبیر تاج، مہر محمود عرف مودی اور میاں عتیق  کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ کارکنوں نے حکومت کے مخالف نعرے لگائے ،سنگیں نتائج کی دھمکیاں دیں اور اینٹیں برسائیں۔ متن مین لکھا گیا ہے کہ لیگی کارکنان کے پتھراؤ کے باعث پولیس کانسٹیبل نثار احمد کے سر پر چوٹ آئی۔ جمعہ کو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے رہنماؤں کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر  پولیس اور اینٹی رائیڈ فورس پر پتھراؤ اور گھونسوں کی بارش کردی تھی۔ کارکنوں نے ٹائر جلا کر ایم اے او کالج چوک بلاک کر دیا تھا۔