Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے اور لیاری گینگ وار کے 4دہشت گرد ہلاک

پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے اور لیاری گینگ وار کے 4دہشت گرد ہلاک
May 16, 2015
کراچی(92نیوز)پاک کالونی میں پولیس اوررینجرز سےمقابلےمیں کالعدم تنظیم بی ایل اےاورلیاری گینگ وار کے چاردہشت گردہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایپکس کمیٹی  کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر پولیس اوررینجرزنے پُراناگولیمارمیں چھاپہ مارکارروائی کی۔ محاصرہ ہونے پرمکان میں موجوددہشت گردوں نے اندھا دھندفائرنگ کردی، تاہم جوابی حملے  میں  چاردہشت گرد مارے گئے، جن میں لیاری گینگ وارارشد پپو گروپ کاخطرناک دہشت گردبابل ڈاڈابھی شامل ہے۔ ترجمان رینجرزمیجرسبطین کے مطابق سکیورٹی فورسزاور دہشت گردکے درمیان  مقابلہ کافی دیر تک چلا اورشاہد،گامااورعدنان بھی مارے گئے، مارےجانےوالےدہشت گردوں کاتعلق لیاری گینگ اورکالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے،  مکان سےبھاری تعدادمیں اسلحہ اورکالعدم بی ایل اےکالٹریچربھی برآمدکرلیاگیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔