Tuesday, November 29, 2022

پولیس افسر بھتہ وصولی میں ملوث نکلا،92 نیوز کا خفیہ آپریشن کامیابی سے ہمکنار

پولیس افسر بھتہ وصولی میں ملوث نکلا،92 نیوز کا خفیہ آپریشن کامیابی سے ہمکنار
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے ضلع ساؤتھ میں 92 نیوز کا خفیہ آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ،  پولیس افسر بھتہ وصولی میں ملوث نکلا، ویڈیو نے دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کردیا ، ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسر کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردیں۔ کراچی کے ضلع ساؤتھ میں 92 نیوز نے کامیاب خفیہ آپریشن کرتے ہوئے  بھتہ وصولی کا اہم کردار بے نقاب کردیا، ساؤتھ زون کا پولیس افسر بھتہ وصولی میں ملوث نکلا، شاہد خٹک نامی پولیس اہلکار کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جانے والا پولیس اہلکار شاہد خٹک منشیات کے اڈوں اور شیشہ کیفوں سے اعلیٰ پولیس افسر کیلئے بھتہ وصول کرتا ہے، شاہد خٹک رقم کی لین دین ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں کرتا ہے۔ دوسری جانب کراچی پولیس کی ناقص کارکردگی سے شہریوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، چوبیس گھنٹوں میں  چالیس موٹر سائیکلیں چوری ہوگئی ہیں۔ ضلع سینٹرل میں سب سے زیادہ دس موٹر سائیکلیں، ایسٹ سے آٹھ، ملیر سے آٹھ، کورنگی دو، ویسٹ چھ، ساؤتھ تین اور سٹی سے بھی تین موٹر سائیکلیں چوری کی گئی ہیں۔