Sunday, September 25, 2022

پولنگ میں تاخیر !!! الیکشن کمیشن کا اضافی وقت دینے کا اعلان

پولنگ میں تاخیر !!! الیکشن کمیشن کا اضافی وقت دینے کا اعلان
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جہاں جہاں پولنگ دیر سے شروع ہوئی ہے وہاں پولنگ کے لئے اضافی وقت دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو متعدد پولنگ سٹیشنوں سے پولنگ عمل میں دیر کی شکایات موصول ہوئیں۔ 92نیوز نے صبح سے ہی اپنی نشریات میں وفاقی دارالحکومت کے متعدد پولنگ سٹیشنوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔ یونین کونسل 33 میں سیاہی خشک ہونے کی شکایت ملی۔ 92نیوز کی خبر پر یوسی 8 میں سوا 2 گھنٹے بعد پولنگ شروع کی گئی۔ یوسی 27 میں بھی خشک سیاہی کے باعث پولنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح پولنگ سٹیشن 101‘ 102 اور 103 میں بھی سیاہی بارے شکایات موصول ہوئیں۔ بعدازاں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ پولنگ کا وقت بڑھا دیا جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے کہ جس پولنگ سٹیشن میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ہے وہاں پولنگ کا وقت بڑھا دیا جائے گا۔