Thursday, October 6, 2022

پولش سائیکلسٹ ہربا نے 3139 سیڑھیاں چڑھ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

پولش سائیکلسٹ ہربا نے 3139 سیڑھیاں چڑھ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا
تائی پے(سپورٹس ڈیسک)پولش سائیکلسٹ کرسٹیان ہربا نے سائیکل کے ذریعے ایک سو ایک منزلہ ٹاور کی تین ہزار ایک سوانتالیس سیڑھیاں چڑھ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پولینڈ کے تینتیس سالہ معروف سائیکلسٹ کرسٹیان ہربا نے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں واقع ایک سو ایک منزلہ عمارت کی تمام سیڑھیاں اپنی سائیکل پر بیٹھ کر چڑھیں۔ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد پولش سائیکلسٹ نے کہا کہ وہ اتنی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد تھک گئے ہیں ۔ لیکن ایکشن کے دوران انہوں نے اپنا تسلسل بنائے رکھا۔ اس سے قبل ہربا نے آسٹریلیا کے ایک ٹاور کی دو ہزار نو سو انیس سیڑھیاں چڑھ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔