Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پوری قوم کی نظریں ایک بار پھر پاکستانی ٹیم پر، پاکستانی ٹیم کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال

پوری قوم کی نظریں ایک بار پھر پاکستانی ٹیم پر، پاکستانی ٹیم کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال
March 25, 2016
کراچی (نائنٹی تو نیوز) قومی کرکٹ ٹیم اس دوراہے پر آ پہنچی ہے جہاں اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی اہم میچ آج کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید لگانی ہے تو لازماً کینگروز کو ہرانا ہو گا لیکن اس کے باوجود اگر مگر کی صورت برقرار رہے گی۔ قومی ٹیم کو اگر سیمی فائنل کھیلنے کی امید رکھنی ہے تو آسٹریلیا کو لازماً شکست دینا ہو گی لیکن صرف شکست سے ہی کام نہیں بنے گا کیوں کہ بھارت ایونٹ میں اپنے 2 میچز پہلے ہی جیت چکا ہے۔ اگر بھارت نے آسٹریلیا کو اپنے آخری میچ میں شکست دے دی تو بھارت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور گرین شرٹس کی آج کے میچ میں کامیابی اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کر سکتی ہے۔ قومی ٹیم نے اب تک جو کارکردگی دکھائی سے اس سے شائقین بہت مایوس ہیں لیکن آج پھر پاکستان کی فتح  کیلئے دعاگو ہیں۔