Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پوری رابطہ کمیٹی معطل کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، ڈاکٹر فاروق ستار

پوری رابطہ کمیٹی معطل کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں، ڈاکٹر فاروق ستار
October 13, 2018
کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی قیادت پرتحفظات کا اظہار کر دیا انہوں نے کہا کہ پوری رابطہ کمیٹی معطل کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار خوب گرجے اور برسے۔ بولے کراچی سے قومی اسمبلی کی سترہ سترہ نشتیں جیتنے والی جماعت 4 نشستوں تک محدود ہوگئی ہے، اگر پارٹی کی عظمت کو بحال کرنا ہے تو 5 فروری کا سیٹ اپ بحال کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کی پوری رابطہ کمیٹی کو معطل کرکے فوری انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں جائیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان  کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا رابطہ کمیٹی آئندہ چند روز میں فاروق ستار کی شکایات پر ان سےملاقات کرے گی۔ فیصل سبزواری نےمزید کہا ایم کیو ایم کارکنان کی امانت ہے اور اب ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پارٹی کے منتخب کنوئینر ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔