Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پورا ملک کہہ رہا ہے ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی تو کیا حکومت کی بھی نجکاری کی جائیگی: مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چاندیو

پورا ملک کہہ رہا ہے ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی تو کیا حکومت کی بھی نجکاری کی جائیگی: مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چاندیو
February 5, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پی آئی اے بحران کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ صورتحال سے کس ایئرلائن کو فائدہ ہوا سب کو پتہ ہے، پورا ملک کہہ رہا ہے کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی تو کیا حکومت کی بھی نجکاری کر دیں گے۔ حیدرآباد میں آرکائیو ڈیپارٹمنٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا بحران وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے۔ پی آئی اے کے بحران سے کس ایئر لائن کو فائدہ ہوا ہے سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پورا ملک کہہ رہا ہے کہ آپ حکومت نہیں چلا سکتے تو کیا حکومت کی نجکاری بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی تصویریں تو بہت سارے لوگوں کے ساتھہ ہیں کیا سب کو پکڑا جائے گا، اگر تصویروں کی بنیاد پر لوگ پکڑے گئے تو پورا ملک پکڑا جائے گا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب تک چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ ہیں ہلکی پھلکی نوک جھونک چلتی رہے گی۔ عابد شیر علی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا لب ولہجہ وفاقی نہیں ہے، وہ نوازشریف کو پریشان کرنے والے ہیں اور اپنے بیانات سے صوبوں کو غصہ دلاتے ہیں۔