Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پورا شہر ہمارا‘ باغ جناح کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا: مصطفیٰ کمال

پورا شہر ہمارا‘ باغ جناح کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا: مصطفیٰ کمال
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں کی چوبیس اپریل کے جلسے کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ سید مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ باغ جناح کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ پورا شہر ان کا ہے۔ وہ عزیز آباد بھی جائیں گے۔ میرپور خاص میں پتھر برسانے والوں کو معاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال شہر کراچی کے دورے پر نکلے تو کہیں خیر مقدمی نعرے تھے اور کہیں سیلفیاں لینے والوں کا ہجوم۔ مصطفیٰ کمال کو لوگ اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں کی24 اپریل کے جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، رضا ہارون اور دیگر نے گورنر ہاو¿س کے قریب فوارہ چوک کا دورہ کیا اور پمفلٹ تقسیم کیے۔ رہنما پھر پہنچے تین تلوار گلف مارکیٹ۔ یہاں بھی والہانہ استقبال کرنے والوں کا ہجوم تھا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ نہ تو زمین ، مکان چھڑانے آئے ہیں نہ ہی شادی ہال یا پٹرول پمپ بچانے۔ وہ اب نوجوانوں کو ”را“ کا ایجنٹ نہیں بننے دینگے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا 24 اپریل کو عوام شیطان کو بتادیں گے کہ اب وہ اپنا کہیں اور بندوبست کرلے۔ رہنما پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ باغ جناح کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔