Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز نے کراچی کنگز سے پہلی پوزیشن چھین لی

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز نے کراچی کنگز سے پہلی پوزیشن چھین لی
March 5, 2018

دبئی (92 نیوز) ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے ۔
اب تک ہونے والے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز نے پانچ میچز کھیلے جن میں تین میں فتح کا جھنڈا گاڑا اور ایک میں ہارے جبکہ ایک بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا ۔
شعیب ملک الیون سات پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔
کراچی کنگز نے پانچ میں سے تین میچز جیتے اور ایک میں شکست کا مزہ چکھا جبکہ ایک بارش کی نذر ہو گیا ۔
شہر قائد کی ٹیم سات پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔
دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے پانچ میچز کھیلے ۔ تین اپنے نام کیے اور دو میں مات کھائی ۔
سیمی الیون 6 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میچز میں ان ایکشن ہوئی ۔ تین جیتے ،دو ہارے، جس حساب سے یہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پانچ میچز کھیلے جس میں دو میں کامیابی سمیٹی جبکہ تین میں شکست سے دو چار ہوئی ۔
چار پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔
لاہور قلندر نے ہارنے کی روایت برقرار رکھی اور پانچ میچز کھیلے اور سب میں شکست مقدر بنی ۔ میکولم الیون آخری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے ۔