Friday, January 27, 2023

پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں گرفتار7ملزم احتساب عدالت پیش

پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں گرفتار7ملزم احتساب عدالت پیش
اسلام آباد ( 92 نیوز) پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں گرفتار7 ملزمان احتساب عدالت میں پیش کئے گئے،عدالت نے خواجہ عبدالغنی مجید کو آئندہ سماعت پر کراچی جیل سے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔ جعلی بنک اکاونٹس کیس کی سماعت کے دوران پنک ریزیڈنسی ریفرنس  میں گرفتار محمد شبیر، آفتاب میمن، عبدالجبار میمن سمیت 7 ملزمان کو احتساب عدالت پیش کیا گیا ۔ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے داماد ملزم زین ملک بیماری جبکہ ملزم ممتاز علی سکھر عدالت میں پیشی کے باعث پیش نہ ہو سکے۔

زرداری کیخلاف کیسز اور انکوائریز کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیا ملزم ممتاز علی کے خلاف کرپشن کے بہت سارے کیسز ہیں،؟ ،جس پر وکیل نےکہا نہیں ایک کیس یہاں، دوسرا سکھر کی عدالت میں ہے۔ خواجہ عبدالغنی مجید کراچی جیل میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ عبدالغنی مجید کو کراچی جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیرمین نیب نے خواجہ عبدالغنی مجید کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ،کیس  کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو دوبارہ طلب کرلیا اسلام آباد ( 92 نیوز) پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ بلاول بھٹو نے نیب سوالات کے تاحال جواب جمع نہ کروائے ۔