Wednesday, February 8, 2023

پنڈی گھیب میں بچی سے زیادتی کرنیوالے تین ملزم گرفتار

پنڈی گھیب میں بچی سے زیادتی  کرنیوالے تین ملزم گرفتار

پنڈی گھیب (92 نیوز) پنڈی گھیب کے علاقہ میانوالہ میں 11سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے تین ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب  کے علاقہ میانوالہ میں 11سالہ معصوم سدرہ کومقامی فارم میں کام کرنے والے تین درندہ صفت ملزمان نےسہولت کار راجیہ نامی خاتون کے ذریعے فارم  پر بلوایا اور اسلحہ کی نوک پر اپنی شیطانی ہوس کانشانہ بنا ڈالا۔

درندہ صفت ملزمان اللہ رکھا،وارث خان اورغلام فرید اجتماعی زیادتی کے دوران بچی کی ویڈیوفلم بھی بنائی ، ملزمان  ویڈیو وائرل کرنےکی دھکمیاں بھی دیتے رہے۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او اٹک خالدہمدانی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری  کیے ۔ تھانہ پنڈی گھیب کی ٹیم  نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزمان اور متاثرہ بچی کا میڈیکل  بھی کرا لیا گیا ہے۔