پنڈی بھٹیاں کے قریب بننے والا ٹول پلازہ موٹر وے پر بلا تعطل سفر میں رکاوٹ

ل آباد (92 نیوز) موٹروے ایم ٹو پر پنڈی بھٹیاں کے قریب بننے والا ٹول پلازہ موٹر وے پر بلا تعطل سفر میں رکاوٹ بن گیا۔ ٹول پلازہ پر لگنے والوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں گزرنے والوں کیلئے اذیت کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
موٹر وے حکام کا کاررنامہ،، موٹروے ایم ٹو پر فیصل آباد سے صرف چالیس کلومیٹر دور پنڈی بھٹیاں کے قریب بننے والا ٹول پلازہ موٹروے پر بلا تعطل سفر میں رکاوٹ بن گیا بلکہ ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں گزرنے والوں کیلئے اذیت کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
لاہور اسلام آباد جانے والوں کو پہلے نئے ٹول پلازہ پر ادائیگی کے لیے رکنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹول پلازہ بنانے کا مقصد رقم وصولی ہے تاکہ مختلف شہروں میں جانے کیلئے موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری استعمال کرنے والے اسی موٹر وے پر فیس ادائیگی یقینی بنائیں۔
پلازے کی تعمیر پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ ان کی جیبوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔ موٹر وے انتظامیہ اسے ختم کر کے مسئلے کا کوئی دوسرا مناسب حل تلاش کرے۔