پندرہ سال بعد پیدا ہونیوالے بچے کے اغواء کو دو ماہ گزر گئے

قصور(92 نیوز) پندرہ سال بعد پیدا ہونے والے بچے کے دوسرے ہی روز اغوا کو دوماہ ہوگئے، اغوا کار پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے،دکھیاری ماں اپنے جگر گوشے کے لیے آج بھی تڑپ رہی ہے۔
غربت سے بے حال کوٹ فتح دین قصور کے عبدالرحمٰن جامی کو پندرہ سال بعد اللہ نے بیٹا تو دیا مگر اس کی خوشیاں چوبیس گھنٹے بھی برقرارنہ رہ سکیں ، پیدائش کےکچھ گھنٹے بعد ہی نامعلوم عورت اغواکرکے لے گئی، پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کی خبردی مگر اس سے زیادہ کچھ پتہ نہیں بتایا۔
غم سے نڈھال والدہ کاکہناتھاکہ آر پی او شیخوپورہ رینج کےپاس فریاد لیکر گئے مگر تاحال ان کے دل کا ٹکرا انہیں نہیں ملا۔
لواحقین کہتے ہیں کہ ڈی ایچ کیو سے اغوا ہونے والے بچے کی مبینہ اغوا کار کو پولیس نے فوٹیج کی مددسے پکڑا تو ضرور مگر نہ توبچے اور نہ ہی اغواء کار خاتون کو سامنے لایا گیا ۔