Tuesday, October 4, 2022

پندرہ جنوری تک نوازشریف پاکستان کی جیل میں ہونگے ، شبلی فراز

پندرہ جنوری تک نوازشریف پاکستان کی جیل میں ہونگے ، شبلی فراز
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا پندرہ جنوری تک نوازشریف پاکستان کی جیل میں ہونگے۔ عمران خان کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ شبلی فراز نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو فوج پر حملے شروع کر دیئے۔ شاہی خاندان کے درباری ہر گھنٹے بعد میڈیا پر جھوٹ بولنے آجاتے ہیں۔ بہت سیانے ہیں جنوری میں حکومت جانے کی بات کرتے ہیں مگر سال نہیں بتاتے۔ انکو دوہزار اٹھائیس میں بھی موقع نہیں ملے گا۔ شبلی فراز نے کہا کیا بینظیر کی کردارکشی پر انکو چادر اور چاردیواری یاد نہ تھی ۔ صفدر کے واقعے سے لگتا ہے بلاول نے والدہ کا بدلہ لیا ہے۔