Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجگور: ایف سی کی کارروائی میں 2دہشتگرد گرفتار

پنجگور: ایف سی کی کارروائی میں 2دہشتگرد گرفتار
April 16, 2016
  پنجگور(92نیوز)کچے کےعلاقے میں تو آپریشن جاری ہے اب بات کرتے ہیں پنجگورمیں ایک کامیاب کارروائی کی جہاں ایف سی اورحساس ادارےکی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت دو دہشت گرفتارکرلیےگئے گرفتاردہشت گردوں کےقبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ ملاہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایف سی اور حساس اداروں کی  پنجگور میں مشترکہ کارروائی میں دودہشت گرد گرفتارجبکہ اسلحے کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ جنرل ایریامیں   میں ہونےوالےاس مشترکہ سرچ آپریشن  میں ایک مکان سےاسلحہ  کی بڑی کھیپ پکڑی گئی فورسز نےاس دوران دو مشتبہ دہشت گردوں کوبھی دھرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ دونوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے دہشت گردیہ اسلحہ اور گولہ بارود خوشاب منتقل کرنا چاہتے تھے لیکن اس کی  یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔