Friday, October 7, 2022

پنجگور:ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک تین زخمی

پنجگور:ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک تین زخمی
پنجگور(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ کارروائی میں زخمی ہونے والے تین دہشتگرد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ مارے جانے والے دو دہشتگردوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں مارے جانے والے دہشت گردوں سے دو کلاشنکوفیں ، دو دستی بم اورایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق  فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے۔