Friday, February 23, 2024

پنجا صاحب ، بساکھی میلے کی چار روزہ تقریب اختتام پذیر

پنجا صاحب ، بساکھی میلے کی چار روزہ تقریب اختتام پذیر
April 14, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز ) دنیا بھر سے تقریبا  6ہزارسکھ اور ہندو یاتری بساکھی میلے میں شرکت کے لیے پنجا صاحب میں جمع ہو گئے ۔ یاتری پاکستان آمد پر خوش اور میلے کے انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اکر بہت خوش ہیں یہاں انہیں بہت پیار ملا،وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام یاتریوں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ پاکستان کا مثبت امیج لے کر اپنے ممالک میں واپس جا سکیں۔