Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب یونیورسٹی کے طلباو طالبات کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

پنجاب یونیورسٹی کے طلباو طالبات کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن
December 7, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات آج ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ طلباء نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھر فوجی جوانوں کی دہشت گردوں کے خلاف لہو گرما دینے والی  مشقیں بھی دیکھیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار  لازوال ہے۔ اسی سلسلے میں فوجی جوانوں کی کارکردگی سے روشناس کرانے کے لیے پنجاب یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبا آرمی کے ساتھ ایک دن گزار رہے ہیں۔

طلباء و طالبات نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے کمانڈوز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا عملی نمونہ پیش کیا۔ کوئیک ریسپانس آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

طلباو طالبات نے ٹینک پر بیٹھ کر میدان جنگ کا معائنہ کیا جبکہ پاک فوج کے زیراستعمال اسلحہ بھی دیکھا۔ اس موقع پر طلباء نے فائرنگ رینج میں نشانے بازی کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء شام کے وقت آرمی کے ساتھ گنڈا سنگھ بارڈر کا دورہ کریں گے جہاں وہ پرچم اتارنے کی تقریب دیکھیں گے۔