Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز
April 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔ صوبہ بھر میں ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو ستاون امیدوار اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز کشمیریات کے پیپر سے ہوا۔ پنجاب بھر میں کل تین سو باسٹھ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو ستاون امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ امتحانی مراکز پر تین سو باسٹھ سپرنٹنڈنٹس اور بارہ سو انویجی لیٹرز اپنے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ تیرہ مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ لاہور میں طالبات کے لیے ایک سو چار، طلبہ کے لیے اڑسٹھ جبکہ تین مشترکہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر انسٹھ ہزار چار سو چوبیس امیدوار امتحانات دے رہے ہیں جو کامیابی کے لیے پُرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ امتحانی مرکز کے باہر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز سمیت پولیس کے جوان بھی تعینات ہیں۔