Friday, December 9, 2022

پنجاب یونیورسٹی کا سالانہ فن فیئراور سپورٹس گالا بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا

پنجاب یونیورسٹی کا سالانہ فن فیئراور سپورٹس گالا بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا
لاہور(92نیوز)لاہور تیار ہے جی ہاں لاہور بالکل تیار ہے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے یہ کہنا ہے لاہوری کڑیوں کا پی ایس ایل کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں سالانہ فن فیئر اور سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا جہاں خواتین نے خود تو مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ہی مگر پی ایس ایل کا بخار وہاں بھی سر چڑھ کر بولتا رہا طالبات نے ایرو بکس کیا جس کے اختتام پر پی ایس ایل کے گیت پر خوب بھنگڑے ڈالے ۔ لڑکیوں کا کہنا تھا کہ لاہوریے تیار ہیں پی ایس کے فائنل میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے ۔ طالبات کا کہنا تھا کہ  فائنل دیکھنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ نئے کپڑے سلوائے ہیں اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے رنگوں والی ٹی شرٹس بھی خریدی ہیں۔