Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا !!! کامیابی کا تناسب 39.93 فیصد رہا

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا !!! کامیابی کا تناسب 39.93 فیصد رہا
August 27, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی دو ہزار پندرہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بی ایس سی میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام رہیں۔ بی اے میں لاہور کی طالبہ رملہ طیب اول آئیں۔ تفصیلات کے مطابق امتحانات میں صوبے بھر سے مجموعی طور پر ایک لاکھ اکیس ہزار چھ سو اٹھاون طالب علموں نے حصہ لیا جن میں سے اڑتالیس ہزار پانچ سو بیاسی کامیاب ہوئے۔ بی ایس سی میں فیصل آباد کی عائشہ خان نے چھ سو ننانوے نمبروں کے ساتھ پہلی، قصور کی حفصہ نے چھ سو پچانوے نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ فیصل آباد کی فصاحت فاطمہ نے چھ سو پچھتر نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے میں شاہدرہ لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ رملہ طیب چھ سو چوہتر نمبرز کے ساتھ اول رہیں۔ شاہدرہ کے ہی اظہر علی چھ سو چونسٹھ نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حافظ آباد کی ام کلثوم نے چھ سو چوون نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 39ا عشاریہ 93 فیصد رہا۔ پنجاب یورنیورسٹی کے ترجمان کے مطابق پوزیشنز ہولڈر طلبا کے اعزاز میں تقریب کل الرازی ہال پنجاب یونیورسٹی میں ہو گی۔