پنجاب یونیورسٹی میں میاں بیوی پر تشدد، دو طلباء اور گارڈ معطل
لاہور ( 92 نیوز)پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم نے شعبہ تاریخ میں زیرتعلیم میاں بیوی کوتشددکانشانہ بناڈالا،گورنرپنجاب کے نوٹس لینے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ تنظیم کے دوطلبہ اورگارڈ کومعطل کردیا ۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں زیرتعلیم میاں بیوی کوطلبہ تنظیم نے تشددکانشانہ بناڈالا ، واقعہ کے وقت انتظامیہ نے مداخلت کی نہ ہی موقع پرموجود سکیورٹی گارڈ نے مظلومین کو بچانے کی کوشش کی ۔
میاں بیوی کوتشددکانشانہ بنائے جانے پرگورنرپنجاب نے نوٹس لے لیا اورانتظامیہ کو کارروائی کاحکم دے دیا ۔ گورنرکے نوٹس پر پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ حرکت میں آئی اورطلبہ تنظیم کے دوطلبہ ناصراورکریم اورایک گارڈجاویدکوبھی معطل کردیا ۔
گورنرپنجاب نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ، پنجاب یونیورسٹی میں دوہفتے کے دوران تشددکاتیسراواقعہ سامنے آیا،اس سے پہلے کے دوواقعات پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیاتھا۔