Wednesday, November 30, 2022

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گرپوں میں تصادم؛ متعدد زخمی

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ گرپوں میں تصادم؛ متعدد زخمی
لاہور (92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں پشتون کلچرل فیسٹیول پر جمیعت کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے دھاوا بول دیا۔ شرپسند طلبا نے اسٹالز میں آگ لگادی جس سے متعدد زخمی۔ طلبا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی شیلنگ،  ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں حالات کشیدہ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر کا تصادم کی جگہ کا دورہ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ہیں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کوئی ایف آئی آر واپس نہیں لی اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ، طلبا کی طرف سے منعقد کیے گئے پشتون کلچرل شو کی تقریب کے دوران ہوا۔ طلبا روایتی کپڑوں میں ملبوس رقص کررہے تھے کہ شرپسند طلبا نے حملہ کردیا۔