Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب یونیورسٹی میں بغیراجازت تقریب کے انعقاد کی کوشش پر طلبہ میں تصادم

پنجاب یونیورسٹی میں بغیراجازت تقریب کے انعقاد کی کوشش پر طلبہ میں تصادم
December 16, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں بغیر اجازت تقریب کے انعقاد کی کوشش پر طلبہ اور انتظامیہ میں جھگڑا ہو گیا پتھراﺅکے بعد صورتحال کشیدہ وائس چانسلر کہتے ہیں کہ طلبہ تنظیم نے جامعہ کا ماحول خراب کررکھا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک کے طلبہ سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے تقریب کی تیاری کر رہے تھے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے افراد سکیورٹی گارڈز سمیت پہنچ گئے اور طلبہ کو بغیر اجازت تقریب کرنے سے روکا طلبہ نے انتظامیہ کی بات نہ مانی تو تلخ کلامی ہو گئی جو جھگڑے میں بدل گئی۔ بات اس حد تک بگڑی کہ یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز اور طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھراﺅ کیا۔ صورتحال کشیدہ ہوئی تو انتظامیہ نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے پولیس طلب کر لی جس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجا ہد کامران بھی پہنچے اور طلبہ سے مذاکرات کئے جو ناکام ہو گئے وی سی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباءتنظیم نے یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا ہوا ہے اساتذہ کو دھمکیاں بھی ملتی ہیں۔  ایس پی اقبال ٹاﺅن عادل میمن کے مطابق طلبہ ا ور یونیورسٹی انتظامیہ نے کارروائی کیلئے درخواستیں دیدی ہیں  قانون کے مطابق معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔