Friday, February 23, 2024

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
December 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پاک  فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی  نکالی گئی ، ریلی میں طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں  ریلی وی سی آفس سے کیمپس روڈ تک نکالی گئی ۔ اس موقع پر  اساتذہ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی نے ملک وقوم کی خاطر جان کانذرانہ پیش کیا۔ طلبہ نے کہا قوم فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،  ریلی کے شرکاء  نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔