Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں کے ہنگاموں کے بعد پولیس کا فلیگ مارچ، فرضی مشقیں

پنجاب یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں کے ہنگاموں کے بعد پولیس کا فلیگ مارچ، فرضی مشقیں
January 25, 2018

لاہور (92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے ہنگاموں کے بعد امن وامان بحال کرنے کے لئے پولیس کے فلیگ مارچ اور فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری رہا ۔
پنجاب یونیورسٹی میں میں طلبہ تنظیموں کے ہنگاموں کی گرد کسی کافی حد تک بیٹھ گئی ۔ یونیورسٹی میں امن وامان کی بحالی کے لئے پولیس نے فلیگ مارچ اور فرضی مشقیں کیں ۔
اس دوران وائس چانسلر کے حکم پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں لگے طلباء تنظیموں کے پوسٹز اور وال چاکنگ مٹانا شروع کر دی ۔ اسلامک سنٹر ہاسٹل میں طلباء تنظیم کے دفتر سے جھنڈے کا پینٹ ختم کر کے سادہ پینٹ کر دیا ۔
دوسری طرف یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نےاپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ۔
یونیورسٹی میں فساد ، لڑائی جھگڑے اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں درجنوں طلبہ زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔ ایک سو چھیانوےملزموں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھی پیش کیا گیا ۔