Friday, January 27, 2023

پنجاب ہاؤس کے سرکاری وسائل ن لیگ کیلئے استعمال ہونے کاانکشاف

پنجاب ہاؤس کے سرکاری وسائل ن لیگ کیلئے استعمال ہونے کاانکشاف
اسلام آباد( 92 نیوز) پنجاب ہاؤس کے سرکاری وسائل کے مسلم لیگ ن کے لئے بے پناہ استعمال کاانکشاف ہواہے،نئی حکومت نے رپورٹ طلب کرلی۔ روزنامہ 92میں شائع خبر میں انکشاف کیا گیاہے کہ  نوازشریف اورمریم نواز کی نااہلی کے بعدسے اب تک اخراجات سرکاری کھاتوں سے اداکئے جاتے رہے   ہیں ۔ پنجاب ہاؤس کے کنٹرولر اطہرحسین قریشی اور ڈپٹی فیصل خرم مسلم لیگ ن کے وفادارملازمین ہیں جودس سال سے پنجاب ہاؤس میں تعینات ہیں ، ذرا ئع کے مطابق پنجاب ہاؤس سے نوازشریف کے لئے اڈیالہ جیل میں بھی خصوصی کھانا سرکاری گاڑی میں بھجوایاجاتارہا ۔ کنٹرولر کواعلیٰ شخصیات کے ساتھ فواد حسن فواد اورڈاکٹرتوقیرشاہ کی سرپرستی حاصل تھی ،   ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگز کے لئے کھانابھی پنجاب ہاؤس سے جاتاتھا۔ نئی حکومت نے مسلم لیگ ن کے لئے سرکاری وسائل کے استعمال ہونے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔