Wednesday, December 6, 2023

پنجاب کے 29ویں گورنر رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پنجاب کے 29ویں گورنر رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
May 10, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کے29 گورنر رفیق رجوانہ نےاپنےعہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظوراحمد ملک نےگورنرہاؤس میں ان سےحلف لیا۔۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنےوالےسابق سینیٹررفیق رجوانہ کومسلم لیگ ن کی حکومت نےگورنر مقررکیاتھا جنہوں نے اپنےعہدےکاحلف اٹھالیا۔ گورنرہاؤس لاہورمیں تقریب حلف برداری میں  چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منظوراحمد ملک نےسابق سینیٹررفیق رجوانہ سےحلف لیا۔ اس موقع پروزیراعلی پنجاب شہبازشریف بھی موجودتھے،حلف کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے گورنر کاکہنا تھاکہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے قیادت کے اعتماد پرپورااتروں گا۔۔ گورنر پنجاب کی بیگم  ساجدہ رفیق کاکہنا تھاکہ وہ سادہ طبیعت رکھتےہیں، اسی اندازسےزندگی گزاریں گی عوام کی جی جان سےخدمت کرینگے۔۔ نجاب کےنئےگورنرکی تقریب حلف برداری میں اراکین اسمبلی، اعلی افسران سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔