Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے کئی علاقوں میں فلڈوارننگ، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری، سیالکوٹ کے نالوں میں طغیانی

پنجاب کے کئی علاقوں میں فلڈوارننگ، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش جاری، سیالکوٹ کے نالوں میں طغیانی
July 12, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور سمیت ملک کے اکثر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے سلسلے ملک کے اکثر شہروں میں جاری ہیں اور کئی علاقوں میں بارشوں نے جل تھل کر دیا ہے۔ لاہور اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے اکثر شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں فلڈوارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیالکوٹ کے نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل جم کر برسے ہیں۔