Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
August 7, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے کئی شہروں  سمیت مینگورہ، دیر بالا میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ابررحمت نے کرائی حبس اور گرمی کی چھٹی۔ کہیں رم جھم تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ کئی شہروں میں کالی گھٹاؤں کا راج ہوا جس سے موسم سہانا ہو گیا۔ لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ شکر گڑھ میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ پھالیہ ، کوٹ عبدالمالک میں بھی  گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ سیالکوٹ میں موسلادھاربارش سے چرچ روڈ، نیکاپورہ، رنگپورہ، خادم علی روڈ سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ مینگورہ میں طوفانی بارش  سے ندی نالوں میں طغیانی، دیر بالا میں بھی بادل کھل کر برسے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں  میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ کشمیر ،پشاور،بنوں ،مردان، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔