Saturday, July 27, 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ایم ون موٹروے رشکئی سے پشاور تک بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ایم ون موٹروے رشکئی سے پشاور تک بند
December 21, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ حد نگاہ کم ہونے سے ایم ون موٹروے رشکئی سے پشاور تک بند کر دی گئی۔ موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے اسلام آباد تک بند کر دی گئی ہے، ایم3 لاہور سے پیرمحل، ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہو گئی ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی  دھند کے ڈیرے۔۔پتوکی ،رینالہ خورد ،اوکاڑہ ،ساہیوال، ہڑپہ میں دھند پڑ رہی ہے  جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ لاہور شہر اورگردو نواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا  ہے۔ فیصل آباد میں بھی دھند نے ہر شے دھندلا کر رکھی دی ہے۔ حد نگاہ چند میٹرتک محدود ہونے کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر سیالکوٹ میں بھی دھند کا راج ہے اور حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔