Wednesday, February 8, 2023

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ہر شے دھندلا دی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ہر شے دھندلا دی
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ہر شے دھندلا دی ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، کبیروالہ ، بوریوالہ ، پھول نگر ، مانگا منڈی اور پتوکی سمیت کئی شہروں میں دھند  سے  حدنگاہ انتہائی کم  ہو گئی ۔ دسمبر اپنا رنگ دکھانے لگا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات پڑنے والی دھند نے ہر چیز دھندلا کر رکھ دی جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گئی  جس سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہو تا گیا۔ دوسری جانب نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔