پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند میں کمی، موٹروے ایم الیون کھول دیا گیا

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند میں کمی، لاہور سے سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری اور موٹرو ے ایم 2 کو حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔