Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور، سانگلہ ہل، شرقپور شریف، جلال پور بھٹیاں، مریدکے اور دیگر شہروں میں بادل برسے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جانے کے امکان ہے۔ ہفتے کے آخری روز موسم خوشگوار ہونے سے شہری مسرور ہوگئے۔

لیہ شہر اور گردونواح میں  بھی رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا۔ جمن شاہ، میاں بہادر، اور ہیرا اڈہ پر بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، دوسری جانب بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے، دیر، چترال، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ میں آج بارش کی پیش گوئی ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور مری میں بھی اچھی بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت محلقہ علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔