Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے کے کئی سیکشن بند

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹروے کے کئی سیکشن بند
December 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی۔ شدید دھند کے باعث موٹروے کے کئی سیکشن بند کر دیئے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی اور ایم ٹو کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کر دی۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون شدید دھند کے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کر دی گئی۔ ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر موڑ دیا گیا۔

جی ٹی روڈ پر کالاشاہ کاکو سے کامونکی تک شدید دھند ہے۔ نارووال اور شیخوپورہ روڈ پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ چنیوٹ، رینالہ خورد، شیر گڑھ، چوچک، اختر آباد اور گردونواح میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔